Father Kid

سوتیلی ماں اور سگے باپ کا 12 سالہ بچی پر بدترین تشدد

فیصل آباد کی تحصیل ماموں کانجن میں سوتیلی ماں نے سگے باپ کے ساتھ مل کر 12سالہ بیٹی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں بھی بچی پر تشدد کی تصدیق ہوگئی ہے۔

متاثرہ بچی نے بتایا کہ قلفی خریدنے کے لیے گندم بیچنے پر سوتیلی ماں نے استری سے جسم جلا دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کے نانا کی مدعیت میں سوتیلی ماں اور والد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری یے۔