National Assembly of Pakistan

قومی اسمبلی کے اجلاس کا 23 نکاتی ایجنڈا جا ری

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے 26 اگست کے اجلاس کا 23 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، جس میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل اور دیگر کے علاوہ الیکٹرونک کرائم کی روک تھام کے لیے قائمہ کمیٹی کی رپورٹ بھی شامل کرلی گئی ہے۔

قومی اسمبلی سے جاری اعلامیے کے مطابق ایوان کے اجلاس میں اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل2024 کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کیا جا ئے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق الیکٹرونک کرائم کی روک تھام کے لیے قانون پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ بھی ایجنڈے میں شامل کرلی گئی ہے، ٹیلی کمیونکیشن ایپلٹ ٹربیونل کے قیام سے متعلق بل پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رکن امین الحق ٹیلی کمیونکیشن ایپلیٹ ٹربیونل بل 2024 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے۔