Bomb Threat in air india flight

بھارت؛ مسافر بردار طیارے میں بم ہونے کی اطلاع پر ہوائی اڈے پر ایمرجنسی

ممبئی: ایئر انڈیا کی پرواز میں بم کی ہونے دھمکی پر ترواننت پورم کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مکمل ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایئرانڈیا کے طیارے میں 135 مسافر موجود تھے جس نے ترواننت پورم کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لینڈنگ کی تھی لیکن پھر اسے اچانک ایک الگ تھلگ جگہ منتقل کردیا گیا۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے طیارے کے گرد محاصرہ کرلیا اور عملے نے مسافروں کو جلدی جلدی محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ بم ڈسپوزل اہلکار طیارے میں داخل ہوئے اور مکمل تلاشی لی۔

سیکیورٹی حکام نے بم کی اطلاع کو جھوٹا قرار دیا جس کے بعد مسافروں کو دوبارہ اسی طیارے میں منزل مقصود کی جانب روانہ کردیا گیا۔ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی بحال کردیا گیا۔

تاحال بم کی جھوٹی دھمکی دینے والے کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ رواں برس طیارے میں بم ہونے کی یہ چھٹی جھوٹی اطلاع ہے جن میں سے دو واقعات میں ملزم کو حراست میں بھی لیا جا چکا ہے۔