Israeli Bombing in Gaza Martyred 12 Years Youtuber

غزہ میں قتل عام کا 319 واں روز، مزید 52 فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس: غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں کے 319 ویں روز مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔

طبی ذرائع نے الجزیرہ کو تصدیق کی ہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری سے منگل کو کم از کم 52 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

غزہ کے مصطفیٰ حفیظ اسکول پر حملے میں 12 افراد شہید ہوئے جہاں سیکڑوں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی تھی، دیر البلاح مارکیٹ میں فضائی حملے میں 8 افراد شہید ہوئے، رفاح اور بریج میں بھی بمباری سے اموات ہوئیں۔

الجزیرہ کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد کم از کم 40,173 ہوچکی ہے جبکہ 92,857 زخمی ہیں۔