Cyber Security Council

قومی سائبر سیکیورٹی کو مؤثر بنانے کیلیے دس رکنی کونسل قائم

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قومی سائبر سیکیورٹی کو مؤثر بنانے کیلیے دس رکنی کونسل تشکیل دے دی۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی) اینڈ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سی سی آر ٹی)سرٹ کونسل کے چیئرمین ہوں گےجبکہ نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم( سرٹ) کے ڈائریکٹر جنرل کوسرٹ کونسل کا سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔

وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید بتایاگیا ہےکہ کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم رولز 2023 کے تحت تشکیل دی گئی ہے، سرٹ کونسل ابتدائی طور پر10 ارکان پر مشتمل ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہےکہ سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سرٹ) سرٹ کونسل میں دفترخارجہ ،نیشنل سیکیورٹی ڈویژن ،وزارت داخلہ ، نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکورٹی بورڈ ( این ٹی آئی ایس بی) ،سول سوسائٹی ،انڈسٹری اور جامعات سے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کونسل سائبرسیکیورٹی کے تمام اقدامات کی نگرانی کے ساتھ تمام سرٹس کیلیےمشاورتی کونسل کا کردارادا کرے گی، کونسل نیشنل اورسیکٹورل سرٹس کے حوالے سے اقدامات تجویز کرے گی۔