KPK Assembly

ریاستی ادارے آئینی حدود میں رہ کر کردار ادا کریں، خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد منظور

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں ریاستی اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر کردار ادا کرنے کے لیے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے رکن احمد کنڈی نے آئینی اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر اپنا کردار ادا کرنے کی قرار داد پیش کی، جس سے ایوان میں متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ آئینی ادارے کی جانب سے لوگوں کی جان و مال، جمہوری، آزادی اظہار رائے کو دبانے سے گریز کیا جائے اور آئین کی متعلقہ شقوں پر اس کی روح کی مطابق عمل کریں۔

صوبائی اسمبلی میں منظور ہونے والی قرارداد میں کہا گیا کہ برصغیر کے مسلمانوں نے پاکستان حاصل کرنے کے لیے جانوں کے نذرا نے پیش کیے، برصغیر کے مسلمانوں خصوصاً پشتونوں نے بے پناہ تکالیف برداشت کیں۔

قرارداد میں کہا گیا کہ 12 اگست 1948 کو سانحہ بابڑہ کا دل خراش واقعہ قابل مذمت ہے، قیام پاکستان سے آج تک لوگ آزادی اظہار رائے سے محروم ہیں۔