Balochistan Government

بلوچستان میں احتجاج کی آڑ میں بے امنی پیدا کرانے کی کوشش ہو رہی ہے، وزیراعلیٰ

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں احتجاج کی آڑ میں بے امنی پیدا کرانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورےپاکستان کوجشن آزادی کی مبارکباد دیتا ہوں۔ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں، تاہم ریاست کے خلاف منظم سازش کےتحت واقعات ہورہے ہیں۔ بلوچستان میں احتجاج کےنام پر بے امنی پیداکرنےکی کوشش ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی سی پنجگور ذاکر بلوچ کوبےدردی سےشہیدکیاگیا، جس کی مذمت کرتا ہوں۔ شہیدڈپٹی کمشنرکےبچوں کی تعلیم کےاخراجات حکومت برداشت کرے گی۔ شہیدذاکربلوچ کی فیملی کوتنہانہیں چھوڑیں گے۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ کل ہم نے21نادراسینٹرزکاافتتاح کیا ہے۔ ہماری حکومت ریفارمزایجنڈاپرکام کررہی ہے۔ ہم مزدوروں کے500بچوں کوتعلیم کے لیے اسلام آباد بھیج رہے ہیں۔ مزدورکابیٹابھی تعلیم حاصل کرکےملکی ترقی میں حصہ لے گا۔ انہوں نے بتایا کہ چمن میں ٹرانسپورٹرزکامسئلہ حل کردیاگیاہے۔