Japan EarthQuake

جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

ٹوکیو: جاپان میں 7.1 شدت زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے مغربی حصے میں 7.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلے سے متاثر علاقے میں سونامی وارننگ جاری کردی گئی۔ حکام کی جانب حکام کی جانب سے کیوشو اور شکوکو کے مغربی جزائز ایک میٹر تک بلند لہروں کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ جاپانی میڈیا کا بتانا ہے کہ سونامی کی وارننگ کا دائرہ کار کاگوشیما اور ایہائم تک بڑھا دیا گیا ہے۔

زلزلے سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔حکام نے لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کردی۔