آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے سہیلی کے سامنے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا

لاہور کے علاقے سبزہ زار میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے رائیڈ بُک کرنے والی خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس ایف آئی آر میں متاثرہ خاتون نے موقف اپنایا کہ اِن ڈرائیو ایپ سے گاڑی کروائی اور سہیلی کے گھر کراچی پلی پہنچی تو ڈرائیور نے مجھے اُتار کر پانی مانگا، پانی لینے جانے لگی تو ڈرائیور گھر میں گھس گیا اور مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا ہے کہ سہیلی کی موجودگی میں ڈرئیوار نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا بعدازاں میرے والدین بھی وہاں آگئے جنہوں نے اُسے مارا پیٹا اور پھر جانے دیا تاکہ میری عزت کا معاملہ خراب نہ ہو۔

دوسری جانب پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔