NAB

نیب نے عوام کو متنبہ کردیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے عوام کو متنبہ کرنے کیلئے دھوکہ دینے والوں کے عزائم سے ہوشیار کردیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کا کہنا ہے کہ بعض عناصر نیب اعلیٰ حکام کے روپ میں عوام کو بذریعہ فون کال ایس ایم ایس واٹس ایپ کال ہراساں کر رہے ہیں، ادارے کا ان تمام ہتھکنڈوں سے بالواسطہ اور بلاواسطہ کوئی تعلق نہیں۔

نیب آفیشل لیٹر ہیڈ پر کال اپ لیٹر جاری کرتا ہے اور کسی بھی خط و کتابت کیلئے فون کال / ایس ایم ایس/ وٹس ایپ میسج نہیں کرتا، عوام ایسے عناصر کی جعلسازی میں ہر گز نہ آئیں۔

اگر کوئی بھی شخص خود کونیب کا عہدے دار ظاہر کرکے کسی قسم کے غیر قانونی کام پر مجبور کرنے یا رقم کی وصولی کے لئے بلیک میل کرے تو ایسی شکایت یا مشکوک کال کی فوری اطلاع دیں۔

ادارہ ایسے عناصر کیخلاف قانونی چارہ جوئی جار ی ہے اس سلسلے میں کئی دھوکے بازوں کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔