Court Order

زبردستی نکاح کا کیس؛ ملزم کو 5سال بعد 10سال قید کی سزا

کراچی: لڑکی کو گھر سے اغواء کرکے زنا اور زبردستی نکاح کرنے کا کیس میں پانچ سال بعد ملزم کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔

ایڈشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے پانچ سال بعد مقدمہ نمٹاتے ہوئے ملزم کو سزا سنائی۔ عدالت نے ملزم 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا، جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید چھ ماہ قید کاٹنی ہوگی۔

عدالت نے حکم دیا کہ اِستغاثہ ملزم پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی لہٰذا ملزم کی ضمانت منسوخ کرکے اسے گرفتار کیا جائے۔

استغاثہ کے وکیل کے مطابق واقعہ تین اپریل 2019 کو پیش آیا تھا، متاثرہ لڑکی کو ملزم نے اس کے گھر سے اغوا کیا پھر اسے بے ہوش کرکے سوات لے گیا، وہاں زبردستی بے ہوشی کی حالت میں نکاح نامہ پر زبردستی دستخط کروائے گئے۔

ملزم کے خلاف تھانہ شاہراہِ نور جہاں میں متاثرہ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔