Electricity

کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرنے کے لیے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع

اسلام آباد: کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرنے کے لیے پی ٹی آئی نے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی سجاد سومرو نے اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کے ای کے ناجائز بل اور بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کررکھا ہے، کے ای کراچی کے عوام کو بجلی فراہمی میں مکمل ناکام ہوگیا ہے۔

سجاد سومرو کے مطابق ہیٹ اسٹروک کے باعث شہری مررہے ہیں مگر کے ای انتظامیہ کی صحت پر کوئی اثر پڑ رہا، سندھ اسمبلی اس اہم معاملے پر بحث کرے، کے ای کا لائسنس منسوخ کرکے اسے سرکاری تحویل میں لیا جائے۔