Oil and Gas Reserves

بلوچستان سے گیس کے نئے ذخائر ملکی گیس نیٹ ورک میں شامل

کراچی: بلوچستان کے 5 کنوؤں سے گیس کے نئے ذخائر ملکی گیس نیٹ ورک میں شامل کر لیے گئے۔

ماڑی پیٹرولیم کمپنی نے اضافی گیس کی ٹیسٹنگ پیداوار اور ترسیل کامیابی سے مکمل کرلی ہے جبکہ اہم تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو ارسال کر دیں۔

ماڑی پیٹرولیم کے مطابق 3 ملین میٹرک اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس سسٹم میں شامل کی گئی، غازیج گیس فیلڈ سے قدرتی گیس کا ذخیرہ سوئی ناردرن گیس کو دیا گیا ہے۔

غازیج گیس فیلڈ کا ڈیولپمنٹ پلان بھی تیار کیا جا رہا ہے جو کہ اوگرا کو منظوری کے لیے جمع کرایا جائے گا۔