Hyderabad Police

کراچی؛ گھر میں چوری کی واردات، ملزمان فریج میں رکھا گوشت بھی لے گئے

کراچی: اورنگی ٹاؤن گھر میں چوری کی واردات کے دوران نامعلوم چور نقدی، طلائی زیورات اور فریج میں رکھا گوشت بھی لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کے علاقے سیکٹر ون سی میں گھر کے تالے کاٹ کر چوری کی واردات کے دوران ملزمان نقدی، طلائی زیورات اور فریج میں رکھا گوشت بھی لے گئے۔

چوری کی واردات کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد واردات کا مقدمہ اورنگی ٹاؤن تھانے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان ٹھٹھہ گیا ہوا تھا جو دو روز بعد واپس آیا تو واردات کا علم ہوا، واردات کے دوران نامعلوم چور 2 لاکھ روپے سے زائد کی نقدی، طلائی زیورات اور فریج میں رکھا گوشت بھی لے گئے۔

پولیس نے واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔