Governor KPK

فیصل کریم کنڈی کا علی امین گنڈا پور کو مناظرے کا چیلنج

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو پی ٹی آئی حکومت کی 10 سالہ کارکردگی پر مناظرے کا چیلنج دیدیا۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان تحریک انصاف سے انتقام لے رہے ہیں، پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں جے یو آئی کا مینڈیٹ چوری کیا ہے، مذاکرات کے ابتدا میں ہی بیرسٹر گوہر منحرف ہو گئے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ علی این گنڈا پور کے ہتک عزت کے نوٹس کی کوئی حیثیت نہیں، جس کی عزت نہیں وہ ہتک عزت کا نوٹس کیا دے گا؟