Air Ambulance

پہلی مرتبہ عام شہریوں کو بھی ایئر ایمبولینس کی سہولت ملنے لگی

لاہور: پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جان بچانے کا ’’گولڈن آور‘‘ شروع ہوگیا جس کے تحت عام شہریوں کو بھی ایئر ایمبولینس کی سہولت ملنے لگی۔

چھت سے گرنے والی میانوالی کی حلیمہ بی بی کی ایئر ایمبولینس کے ذریعے بروقت راولپنڈی منتقلی سے جان بچا لی گئی، 40 سالہ حلیمہ بی بی چھت سے گرنے کے باعث تشویشناک حالت میں تھی۔

مریضہ کی جان بچانے کے لیے فوری بڑے اسپتال منتقلی ضروری تھی۔ ڈی ایچ کیو اسپتال میانوالی کے سرجن نے حلیمہ بی بی کو فوری علاج کے لیے راولپنڈی منتقل کرنے کا کہا تھا۔

اطلاع ملتے ہی وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ایئر ایمبولینس ’’گولڈن آور‘‘ کے ذریعے حلیمہ بی بی کو راولپنڈی منتقل کرایا۔ ڈاکٹر راضون نصیر کی نگرانی میں ڈاکٹرز نے حلیمہ بی بی کا آپریشن کیا۔

ریسکیو ایئر ایمبولینس کی آزمائشی سروس کے ذریعے حلیمہ بی بی کو فوری طور پر میانوالی سے راولپنڈی منتقل کیا گیا۔