کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز کے ساتھ بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوئی، جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔

ملیر، قائد آباد، گزری، کلفٹن، گلشن حدید لانڈھی اور کورنگی میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔

ویدر اپڈیٹس پی کے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ڈیفنس فیز 7 اور 8 کے متعدد علاقوں میں بارش ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جن مضافاتی علاقوں میں بحریہ ٹاؤن، احسن آباد، گلشن معمار اور اسکیم 33 شامل ہے۔

اسی طرح سرجانی ٹاؤن اور اطراف میں بھی تیز بارش ہوئی جبکہ گلستان جوہر میں بھی موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی۔

نیو کراچی، نارتھ کراچی، ایف بی ایریا، گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ پر بھی بارش ہوئی۔