Supreme Court of Pakistan

‏جسٹس (ر) مظہر عالم نے بھی ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی

اسلام آباد: جسٹس (ر) مقبول باقر کے بعد اب ‏جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل نے بھی ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی۔

حکومت کی جانب سے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کے ریٹائرڈ ججز سے رابطے کیے جارہے ہیں مگر ججز کی جانب سے ایڈہاک ججز بننے سے معذرت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور تاحال جسٹس مقبول باقر سمیت کئی ججز ایڈہاک پر تعیناتی سے انکار کرچکے ہیں۔

آج جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل نے بھی ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی۔

اطلاعات ہیں کہ ‏جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے بھی ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ وکلا کی جانب سے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کو انصاف کا خون قرار دیا جارہا ہے، وکلا نے اس حوالے سے کل احتجاج بھی کیا تھا۔