Supreme Court of Pakistan

جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے بھی ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی

اسلام آباد: جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی۔

ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقی نے ذاتی وجوہات پر ایڈہاک جج بننے سے معذرت کی۔

انہوں نے پہلے ایڈہاک جج بننے کی حامی بھری تھی لیکن پھر اب اب ذاتی گھریلو وجوہات پر معذرت کرلی ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے ایڈہاک جج نامزد کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

ان سے قبل سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم بھی ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرچکے ہیں جبکہ جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج تعیناتی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی جانب سے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز تعیناتی کی مخالفت کی جارہی ہے۔ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کو بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے اس فیصلے کو سپریم جوڈیشل کونسل میں بھیجنے کا اعلان بھی کیا ہے۔