Social Media

ملک کے مختلف حصوں میں فیس بک سمیت سوشل میڈیا سروس ڈاؤن

کراچی: ملک کے مختلف علاقوں میں فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروس ڈاؤن ہوگئی۔

ملک کے مختلف حصوں میں صارفین کو فیس بک اور دیگر سوشل پلیٹ فارمز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سوشل میڈیا کی سروس ڈاؤن ہونے کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔