شدید حبس و گرمی کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش

کراچی: دن بھر کی شدید گرمی اور حبس کے بعد شہر قائد کے مضافاتی علاقوں میں بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گلشن حدید، اسٹیل ٹاؤں، ملیر ماڈل کالونی، اسکیم 33، گلستان جوہر سمیت اطراف کے علاقوں میں مون سون کے بادل برس پڑے تاہم شہر کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔

کراچی میں دوپہر کے وقت درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت اس سے زیادہ تھا۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے آج سے سندھ میں مون سون ہواؤں کا سلسلہ داخل ہونے کی پیشگوئی کی تھی، سسٹم کے زیر اثر کراچی میں موسم موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب صبح کے وقت 70 سے 80 اور شام کے وقت 60 تا 70 فیصد ہونے کے سبب شہر میں اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جا سکتی .