PML

بانی پی ٹی آئی اور ملک ایک ساتھ نہیں چل سکتے، دانیال چوہدری

مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ اب بانی چیئرمین پی ٹی آئی چل سکتے ہیں یا پھر ملک چل سکتا ہے،دونوں ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

پریس کانفرنس کے دوران دانیال چوہدری نے کہا کہ یہ لوگ کہتے ہیں بانی چیئرمین نہیں تو ملک نہیں، ان کو ایسا نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کو کمزور کرنے کی کوششیں کیں گئیں، ملک و قوم ایسے نہیں بنتے، جب چاہیں ملک کو توڑنے کی بات کریں۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ہمارے لیڈر نے ہمیں سکھایا کوئی کنٹینر سے گرے تو اس کی عیادت کو جاؤ، ہماری وضع داری کو ہماری کمزوری سمجھ کر ملک پر حملے کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ نہوں نے سب کچھ بھلا دیا اور نفرت کے بیج بوئے، جو ملک کا مستقل تھے اُن بچوں کی ذہن سازی کی گئی، انہوں نے سارے معاشرے کو اخلاقی طور پر تباہ کیا۔

دانیال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ اب بانی پی ٹی آئی چل سکتے ہیں یا پھر ملک چل سکتا ہے دونوں ایک ساتھ نہیں چل سکتے، یہ برداشت نہیں کیا جائے گا کہ اگر بات نہ مانی جائے تو جو مرضی کرو۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ بیٹیوں کو جیلوں میں ڈالنے کی بنیاد کس نے رکھی؟کس کی بہن کو عید کی رات اسپتال سے اٹھا کر جیل پہنچایا گیا۔