Jamat e Islami PTI

حکومت غیر جمہوری فیصلوں سے باز رہے، جماعت اسلامی کی پی ٹی آئی پر پابندی کی مذمت

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے تحریک انصاف پر پابندی کے فیصلے کی مذمت کردی۔

منعم ظفرخان نے ایکس پر لکھا کہ تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ قابل مذمت ہے، حیرت ہے ماضی میں جو کام ڈکٹیٹر کرتے تھے وہ اب سیاسی جماعتیں باہمی مشاورت سے کرنے جارہی ہیں ۔

مزید پڑھیں؛ حکومت کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد لائیں گے: اسد قیصر

انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں ان پابندیوں کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی ، اصل اہمیت عوام کی رائے کی ہے ۔ پی ڈی ایم حکومت اس بات کو تسلیم کرے اور غیر جمہوری فیصلوں سے باز رہے ۔ پاکستان کو اس وقت استحکام کی ضرورت ہے نہ کہ عدم استحکام کی۔

وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے اور عمران خان پر غداری کا مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت پی ٹی آئی پر پابندی کے لئے سپریم کورٹ میں کیس دائر کرے گی، بہت واضح ثبوت موجود ہیں کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جائے، آئین حکومت کو ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث جماعت پر پابندی لگانے کا اختیار دیتا ہے۔