PTI Candidate

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی نیب کے نئے ریفرنس میں گرفتاری کا امکان

اسلام آباد: عدت کیس میں بری ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی نیب کے نئے ریفرنس میں گرفتاری کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کی سربراہی میں نیب ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان رہا نہیں ہوں گے، لاہور پولیس کا 9 مئی مقدمات میں گرفتاری کا فیصلہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم کے 2 اراکین اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہو گئے جہاں قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری ڈالے گی۔

قبل ازیں لاہور میں درج 9 مئی کے مقدمات کی تفتیش کرنے والی ٹیم بھی اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔ لاہور کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کا امکان ہے۔