پشاور: خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں تیز بارش کے امکانات کی وجہ سے محکمہ موسمیات نے لینڈ سلائیڈنگ اور طغیانی کے خدشات کا اظہار کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر بالائی اضلاع میں تیز بارشوں کاامکان۔ پشاور، جنوبی اضلاع اور میدانی علا قوں میں بھی ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ اسی طرح چترال،اپراور لوئر دیر، شانگلہ، بٹگرام، سوات، کوہستان، تیمرگرہ، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، باجوڑ، بونیر، نوشہر ہ چارسدہ، صوابی، پشاور، لنڈی کوتل، مہمند، خیبر، مالاکنڈ، کوہاٹ اور ہنگو میں ہلکی اور کہیں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔
موسم کے حوالے سے کی گئی پیش گوئی میں محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں تیز بارشوں کے باعث لینڈ سلا ئڈینگ اور طغیا نی کے خدشات کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 31 جب کہ زیادہ سے زیادہ سینٹی گریڈ تک جا نے کا امکان ہے۔ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 52فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان میں 21ملی میڑبارش ریکارڈ ہوئی۔