غزہ کی سرحدوں پر اسرائیلی اجارہ داری، نیتن یاہو کی مشروط جنگ بندی پر آمادگی

اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ کی پٹی میں مشروط جنگ بندی پر آمادگی کا عندیہ دے دیا۔

تل ابیب سے عرب میڈیا کے مطابق نتن یاہو نے کہا غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان سرحدی پٹی پر اسرائیل کی اجارہ داری جنگ بندی کی شرائط میں شامل ہے۔

انکا کہنا تھا کہ سرحدی پٹی پر اسرائیلی اجارہ داری کا مقصد غزہ کی پٹی میں حماس کو ہتھیاروں کی ترسیل روکنا ہے۔

نتن یاہو نے کہا کہ یرغمالیوں کی فوری رہائی کیلئے معاہدے پر تیار ہیں، تاہم حماس کی شرائط اسرائیل کی بقا کیلئے خطرناک ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم کے بیان پر حماس کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم جنگ بندی معاہدے کو سبوتاژ کرنے کیلئے بہانے تلاش کررہا ہے۔