Electricity

نیپرا کی حکومتی درخواست پر کمرشل، زرعی، بلک صارفین کیلئے بجلی کا ٹیرف بڑھانےکی منظوری

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے حکومتی درخواست پر کمرشل، زرعی، بلک صارفین کیلئے بجلی کا ٹیرف بڑھانےکی منظوری دے دی۔

کمرشل صارفین کےلیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 8.04 روپے اضافہ منظور کیا گیا، جولائی سے کمرشل صارفین کا فی یونٹ ٹیرف77 روپے 15پیسے تک پہنچ جائے گا۔

زرعی صارفین کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ 6 روپے 62 پیسے اضافہ منظور کیا گیا، جولائی سے زرعی صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 46 روپے 83 پیسے تک ہو جائے گا، جنرل سروسز کیلئے بجلی کا فی یونٹ ٹیرف 6 روپے 98 پیسے بڑھانے کی منظوری دے دی گئی۔

جولائی سے جنرل سروسز کے لیے فی یونٹ بجلی کا ٹیرف61 روپے 03 پیسے ہوجائے گا، بلک صارفین کے لیے بجلی کے فی یونٹ ٹیرف میں 5 روپے 51 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی، جولائی سے بلک صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 59 روپے 96 پیسے تک پہنچ جائے گا۔

صنعتی صارفین کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار رکھنے کی منظوری دی گئی ہے۔