آذربائیجانی صدر کے طیارے کو پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے حصار میں لے لیا

اسلام آباد: آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے طیارے کو پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے حصار میں لے لیا۔

پاکستان کے دو روزہ دورے پر پہنچنے والےآذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے طیارے کو پاکستان کی حدود میں داخل ہوتے ہی پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے حفاظتی حصارمیں لے لیا.

پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے مہمان صدر کے طیارے کو حفاظتی حصار میں اسلام آباد ایئرپورٹ تک لے کر آئے۔

آذر بائیجان کے صدر کے دورے کے دوران مختلف معاہدے اورمفاہمت کی یادداشتو ں پر دستخط کیے جائیں گے۔