آذربائیجان کے صدر دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

آذر بائیجان کے صدر وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر پہنچے ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہوئی اڈے پر آذربائیجان کے صدر کا استقبال کیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق صدر الہام کے ساتھ وفد میں آئل اینڈ گیس کمپنیوں کے حکام بھی شامل ہیں۔

صدر آذربائیجان صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔

دونوں فریق دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کریں گے۔