PTI Flag

عمران خان نے بھوک ہڑتال کی تو پوری دنیا میں بھوک ہڑتال ہوگی، وزیراعلیٰ کے پی

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ اگر عمران خان نے بھوک ہڑتال شروع کی تو پورے پاکستان اور دنیا میں بھوک ہڑتال کی جائے گی۔

انسداد دہشت گردی اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ کے پی کے میں پہلی مرتبہ حکومت میں قرضہ نہیں لیا گیا ، کے پی کے حکومت نے سو ارب کا سر پلس بجٹ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں ہیلتھ کارڈ دوبارہ شروع کیا جارہا ہے، بانی پی ٹی آئی کے ویژن ہے صوبہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو، سو دنوں میں ہم نے عوامی خدمت کیلیے بہت سارے کام کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 2028 تک 8 سو میگاواٹ بجلی بنائی جائے گی ، کے پی کے میں ایک لاکھ نوجوانوں کو روزگار دے رہے ہیں ، کے پی کے میں افسران کی تقرری کی ڈیمانڈ تھی وہ دی نہیں جا رہی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے تحفظات بلکل ٹھیک ہیں ، بانی پی ٹی آئی نے بھوک ہڑتال کی تو بھوک ہڑتال پورے پاکستان اور دنیا میں کی جائے گئی، ہم قانون کی پاسداری کرتے ہیں احترام کرتے ہیں، ہم اپنا حق لینے کے لیے پر امن احتجاج کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی وفد سے سائفر کے متعلق بات چیت کی گئی ، سائفر کے سلسلے میں ہماری تشویش ہے جسے دور کرنے کے لیے انہیں دورہ کرنا ہوگا۔