پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کا امکان

پشاور: خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چترال اپر و لوئر دیر، سوات ، شانگلہ ،بونیر، مالاکنڈ، کوہستان ، بٹگرام ، مانسہرہ ،ایبٹ آباد ، باجوڑ، صوابی ، مردان ، نوشہرہ ، مہمند، چارسدہ ، کرم ،ہنگو، کرک، بنوں ،جنوبی و شمالی وزیرستان میں گرچ چمک کے ساتھ شدید بارش کا امکان ہے۔

صوبائی دارالحکومت پشاور میں گزشتہ روز 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 27 ملی میٹر ، پٹن کوہستان 3، کاکول 9، اور بالاکوٹ میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح گزشتہ روزپشاور، چترال ، ڈیرہ اسماعیل خان، لوئر دیر کا درجہ حرارت 34 ریکارڈ کیا گیا۔ علاوہ ازیں مالم جبہ کا درجہ حرارت 21، کالام 25، کاکول 28، بالاکوٹ 30، ہاراچنار کا بھی 28 ریکارڈ کیا گیا۔