Summer Weather

بلوچستان میں گرمی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 46 ڈگری تک ریکارڈ

کوئٹہ: بلوچستان میں ملک کے دیگر علاقوں کی طرح سورج قہر برسا رہا ہے۔ صوبے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم ژوب ،موسیٰ خیل ،شیرانی،سبی جھل مگسی،بارکھان،ڈیرہ بگٹی،

آوران اور لسبیلہ میں چند مقامات پر آندھی یا جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح قلات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ، سبی میں 44 ، نوکنڈی میں 46، تربت میں 44 اور صوبے کے ساحلی علاقوں جیوانی اور گوادر میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔