PTI Flag

عمر ایوب کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ چھوڑنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں، شیر افضل مروت

تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمر ایوب خان کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ چھوڑنے کے دانشمندانہ فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں۔

اپنے ایک بیان میں شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پارٹی کے اہم عہدوں پر فائز چند دیگر افراد کو بھی ان کی پیروی کرنی چاہیے، پارٹی ایک بھی کام پورا کرنے میں ناکام رہی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں اور مینڈیٹ کی بازیابی ابھی دور ہے، خواتین اور رہنما جیلوں میں بند ہیں، ہم عوام کو ایک عظیم تحریک کے لیے متحرک کرنے میں ناکام رہے۔

کارکن مشتعل، عدت کیس فیصلے کے بعد کارکنوں نے قیادت کو گھیر لیا، دھکم پیل، عمر ایوب عہدے سے مستعفی

شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بلے کے نشان اور مخصوص نشستوں سمیت کئی مثالیں ہیں، پارٹی کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹیاں فیورٹ پر مشتمل ہوتی ہیں، پارٹی کے فیصلے میرٹ پر نہیں ہوتے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ شبلی فراز سے پارٹی آفس اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے عہدوں سے استعفے کا مطالبہ کرتا ہوں، شبلی فراز کے استعفے سے ہی پارٹی قبضہ مافیا کے چنگل سے آزاد ہوگی۔