Police in Karachi

کراچی میں 3 سالہ بچی کی پُراسرار موت، زخموں کے نشانات پائے گئے

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں 3 سال کی بچی پُراسرار طور پر انتقال کرگئی۔ والد نے الزام عائد کیا ہے کہ بچی کی والدہ نے ہی اسے تشدد کرکے قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش ضابطے کی کارروائی کےلیے عباسی اسپتال لائی گئی، 3 سال کی بچی آمنہ کے جسم پر زخموں کے نشانات ہیں۔

حکام نے بتایا کہ بچی کے والد کا کہنا ہے بچی کی والدہ نے تشدد کر کے ہلاک کیا ہے۔

پولیس کے مطابق بچی کے والد شہباز اور اس کی بیوی کنول کے درمیان خلع کا کیس چل رہا ہے۔ ہلاکت کی وجہ جاننے کےلیے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔