PML

ن لیگ نے امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کو فوج کیخلاف پروپیگنڈا قرار دیدیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے امریکی ایوان نمائندگان سے منظور قرارداد کو فوج کیخلاف پروپیگنڈا اور صہیونی سازش قرار دے دیا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ قرارداد پاکستان کی مسلح افواج کیخلاف پروپیگنڈا ہے۔

حنیف عباسی نے مزید کہا کہ یہ قرارداد صہیونی سازش ہے جسے کامیاب ہونے نہیں دیں گے، اس قرارداد کیلئے کانگریس میں لابنگ کرنے پر لاکھوں ڈالر خرچ کیے گئے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے یہ بھی کہا کہ اس قرارداد کے پیچھے وہی لوگ ہیں جنہوں نے امریکا میں کرکٹ میچ کے موقع پر جہاز اڑوایا۔