Lahore Rain

کراچی: گڈاپ و ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی

کراچی میں گڈاپ اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی ہوئی۔

کراچی کے علاقے ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، ایف بی ایریا سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے لگی ہیں۔

ادھر گلشن اقبال، گلستان جوہر، صدر اور اولڈ سٹی ایریا میں بھی تیز ہوائیں چلنے لگی ہیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کے بعد گرد آلود ہواؤں نے اینٹری دے دی۔ گلشن اقبال، گلستان جوہر، صدر اور اولڈ سٹی ایریا میں تیز ہوائیں چلیں تو گرم موسم کی شدت کچھ کم گئی ہے۔