تھرپارکر میں شدید گرمی سے 25 مور ہلاک

تھرپارکر میں شدید گرمی سے 25 مور ہلاک ہو گئے۔

ڈپٹی کنزرویٹر محکمۂ وائلڈ لائف میر اعجاز تالپور کے مطابق موروں کی ہلاکتیں مٹھی، اسلام کوٹ اور چھاچھرو کے دیہی علاقوں میں ہوئیں۔

ڈپٹی کنزرویٹر کا کہنا ہے کہ مٹھی پولٹری سینٹر لائے گئے 21 موروں میں صرف 10 کو بچایا جا سکا۔

میر اعجاز تالپور نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں ٹیمیں بھیجی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ درجنوں بیمار مور مر رہے ہیں، علاج کے لیے گاؤں کی سطح پر کیمپ قائم کیے جائیں۔