Court Order

کراچی: گولڈ میڈلسٹ انجینئر اتقا قتل کیس کے مرکزی ملزم کے عدالت سے فرار کا انکشاف

کراچی میں گولڈ میڈلسٹ انجینئر اتقا معین قتل کیس کے مرکزی ملزم کے عدالت سے فرار کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم ظاہر کو گزشتہ روز جیل سے پیشی کے لیے عدالت لایا گیا تھا، 4 بج کر 10 منٹ پر ملزم کو کورٹ سے سٹی کورٹ لاک اپ جاتے دیکھا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سٹی کورٹ لاک اپ جانے کے بعد ملزم ظاہر غائب ہو گیا، سٹی کورٹ سے جیل منتقلی کے دوران قیدیوں کی تعداد مکمل تھی، جیل پہنچ کر گنتی میں ایک قیدی کم پایا گیا تو ملزم کے فرار کا انکشاف ہوا۔