PMLN PPPP

پیپلز پارٹی کا بجٹ منظوری میں حکومت کی حمایت کا فیصلہ

پیپلز پارٹی نے بجٹ منظوری میں حکومت کی حمایت کا فیصلہ کرلیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی بجٹ پر پارٹی مطالبات پر حکومتی اقدامات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وفاقی بجٹ کی منظوری کے حوالے سے فیصلے پر بھی مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی کے تمام اراکینِ قومی اسمبلی شریک ہوئے۔