PTI Flag

ہم نے کوئی پشتون کارڈ نہیں کھیلا، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم نے کوئی پشتون کارڈ نہیں کھیلا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے لوگ مظلوم ہیں اور آپریشنز کے ستائے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس معاملے کو پارلیمینٹ میں لائیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں انسدادِ دہشت گردی کے لیے آپریشن عزم استحکام کی منظوری دی گئی تھی۔

نیشنل ایکشن پلان سے متعلق ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزراء اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شریک تھے۔