Ambulance

اے سی کا کمپریسر پھٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی

فیصل آباد کے علاقے شریف پورہ میں اے سی کمپریسر پھٹنے سے جھلسنے والے مزید تین افراد جاں بحق ہو گئےجس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 7 ہو گئی۔

الائیڈ اسپتال انتظامیہ کے مطا بق 8 سالہ ریان ، 30 سالہ راشدہ اور 22 سالہ مکی رضا زخموں کی تاب ناں لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ ہسپتال میں زیر علاج 4 سالہ ایمان فاطمہ اور ایک خاتون کی حالت بھی تشویشناک ہے ۔