Swat Police Station Burned

سوات واقعہ: ملزم کو تھانہ منتقل کرنا اہم غلطی ثابت، وفاقی ادارے کی رپورٹ

سوات میں مبینہ توہین مذہب واقعہ سے متعلق وفاقی ادارے کی رپورٹ سامنے آگئی، جس کے مطابق پولیس کی جانب سے ملزم کو تھانہ منتقل کرنا اہم غلطی ثابت ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایس ایچ او نے حکام سے رہنمائی حاصل نہیں کی، نہ ملزم کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ ہجوم کے وقت اعلیٰ پولیس افسران یا سیاسی رہنماؤں کی غیر موجودگی بھی نقصان کا باعث بنی۔

مزید پڑھیں : توہین قرآن کا الزام، مقامی سیاح کو مشتعل ہجوم نے سوات میں ہلاک کر دیا، تھانہ نذر آتش

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ پولیس اور ہجوم کے درمیان تصادم میں 11 افراد اور 5 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ تھانہ میں پولیس وین، 2 موٹر سائیکلیں اور 5 گاڑیاں بھی جلائی گئیں۔ واقعے میں ڈی ایس پی آفس اور ایس ایچ او کوارٹر کو بھی نقصان پہنچا۔