PTI Flag

پولیس حراست کے دوران صنم جاوید کی آنکھوں میں انفیکشن ہوگیا

تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کے والد جاوید اقبال نے گوجرانوالا کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بیٹی کے علاج کی درخواست دائر کردی۔

درخواست گزار کے مطابق بیٹی صنم جاوید کی آنکھوں میں انفیکشن ہوگیا ہے، ان کا علاج کرایا جائے۔ عدالت کے جج نے درخواست پر سپرنٹنڈنٹ جیل سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید پڑھیں : نواز شریف صاحب غلط بیان دینا بند کردیں، یاسمین راشد

عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ جیل 27 جون کو رپورٹ جمع کرائیں۔

یاد رہے کہ صنم جاوید 9 مئی کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔