گوجرانوالہ میں برف کا ٹھیلہ لگانے پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

گوجرانوالہ میں برف کا ٹھیلہ لگانے پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے افراد کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق فریقین آپس میں محلے دار ہیں گذشتہ رات برف کا ٹھیلہ لگانے پر معمولی جھگڑا ہوا تھا، عید کی نماز کے بعد مقتولین چوک میں کھڑے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں چچا اور دو بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 7 راہ گیر بھی فائرنگ کی زد میں آگئے۔ زخمی ہونے والوں میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزمان فرار ہو گئے۔