Power Sector

پختونخوا میں حکومتی دعوے دھرے رہ گئے، عیدالاضحیٰ پر بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

پشاور: پختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کےحوالے سے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور شہریوں کو عیدالاضحیٰ پر بھی بجلی کی طویل بندش کی اذیت اٹھانی پڑ گئی۔

 حکومتی اعلان کے باوجود صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبے بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ عید کے موقع پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

پشاور سٹی، اندورن شہر، حیات آباد، یونیورسٹی ٹاؤن میں ہر گھنٹے بعد 2 گھنٹوں کے لیے بجلی بند کی جا رہی ہے جب کہ بجلی کی بندش کے ساتھ ساتھ شہریوں کو کم وولٹیج کا بھی مسئلہ درپیش ہے۔ اطلاعات کے مطابق نواحی علاقے بڈھ بیر ، ریگی، ہزار خوانی، اڑمڑ اور دیگر علاقوں میں 18 گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔