Adyala Jail Rawalpindi

راولپنڈی: پی ٹی آئی کارکنان کی ریلی اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنان کی ریلی اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئی۔

پی ٹی آئی کارکنان سیمابیہ طاہر کی قیادت میں ریلی کے ہمراہ اڈیالہ جیل گیٹ 1پہنچے۔ جہاں کارکنان نے نعرے لگائے اور گورکھپور جانے والی ٹریفک کو معطل کردیا۔

پولیس نے سڑک بلاک کرنے پر پی ٹی آئی کے 6 کارکنان کو حراست میں لے لیا، زیر حراست پی ٹی آئی کارکنان کو پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کردیا گیا۔