National Assembly of Pakistan

پارلیمنٹیرینز کا ریکارڈ نادرا کو دینے کی تجویز مسترد

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس وصولی کےلیے پارلیمنٹیرینز کا ریکارڈ نادرا کو دینے کی تجویز مسترد کردی۔

سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے کہا تھا کہ ایس آئی ایف سی نے نادرا کو ڈیٹا دینے کا کہا ہے۔

اس پر سینیٹر انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ نادرا کا ڈیٹا محفوظ نہیں۔

علاوہ ازیں سینیٹ کمیٹی نے تنخواہ سلیب کم اور ٹیکس میں اضافے کی تجویز منظور کرلی۔

کمیٹی نے نان فائلر کے فون اور انٹرنیٹ پر 75 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کی بھی منظوری دے دی.