Court Order

بیوی، سسر اور سالے کو قتل کرنیوالے ملزم کو 3 مرتبہ سزائے موت دینے کا حکم

پاکپتن میں تہرے قتل کیس میں ملزم ظہیر کو 3 مرتبہ سزائے موت اور 15 لاکھ روپے معاوضے کا حکم سنادیا گیا۔

ایڈیشنل سیشن جج ساجد محمود شیخ نے تہرے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

چک شام گڑھ میں مجرم نے اراضی تنازع پر بیوی، سسر اور برادر نسبتی کو قتل کر دیا تھا۔

مقدمے کے مطابق ملزم نے بیوی کی وراثتی اراضی اپنے نام کروانے کیلئے اصرار کیا تھا، انکار پر ملزم نے بیوی، اس کے بھائی اور باپ کو قتل کر دیا تھا۔