Accident

فیصل آباد: کار کی موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق

فیصل آباد میں ایکسپریس وے کے قریب کار کی موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر مارنے کے باعث 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق حادثے میں جاں بحق پانچوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، ریسکیو کے مطابق اس واقعے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔