PMLN PPPP

بجٹ سے متعلق پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں معاملات طے پاگئے

وفاقی بجٹ 24-2025ء سے متعلق پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں معاملات طے پاگئے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بجٹ سے متعلق معاملات ن لیگ اور پیپلز پارٹی قیادت کی سطح پر معاملات طے پائے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی بجٹ پاس کروانے میں ن لیگ کو بھرپور سپورٹ کرے گی، پیپلز پارٹی تمام تحفظات کے باوجود بجٹ کےحق میں ووٹ دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پارلیمان میں احتجاج و تقاریر کے باوجود بجٹ پاس کروائے گی، پیپلز پارٹی کی بعض تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنانے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔